8th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کراچی مسائل کا شہر بن چکا تھا۔ضلع میں موجود پارکس ویران ہوچکے تھے اور عوام سے صحت مند تفریح کے مواقع چھین لئے گئے تھے حق پرست بلدیاتی قیادت نے بلدیات کا چارج لینے کے بعد بلدیہ وسطی کے مختلف شعبہ جات کو فعال کیا ۔وہ ذیشان حیدر پارک ناظم آباد کا دورہ کررہے تھے اس موقع پر سٹی کونسل ممبر (ممبر فنانس کمیٹی ) سیدہ تحسین عابدی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس شریف خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ محکمہ سینی ٹیشن صفائی ستھرائی کے کام کوبھر پور انداز میں سر انجام دے رہا ہے ،بلدیہ وسطی ضلع کے اُجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈز کی مرمت اور تز ئین و آرائش کے ساتھ ساتھ26 کلو میٹر گرین بیلٹس کو شجر کاری کے زریعے دلکش اور خوبصورت پھول پودوں سے آراستہ کر رہی ہے ،چیئرمین نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے مرحلہ وار پارکس ،پلے گراؤنڈز اور شاہراہوں کی تعمیر اور تزین و آرائش کررہی ہے حق پرست بلدیاتی قیادت نے ایک سال کی مختصر مدت میں تقریباً 65 پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرکے عوام کے حوالے کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں بڑی تعداد میں پھول دار پودے تیار کئے جارہے ہیں جو بلدیہ وسطی کے پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے استعمال کئے جا ئیں گے ۔ سٹی کونسل ممبر سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی مرکزی آفس میں داخل ہوتے ہی احساس ہوتا ہے کہ موسم بہار شروع ہوگیا ہے ریحان ہاشمی نے آفس کے سبزہ زار کو جس طرح پھولوں سے آراستہ کیا ہے وہ قابل دید ہے ۔
8th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release