16th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا آ ج کے روز آ رمی پبلک اسکول کے بچوں نے اپنے معصوم جانوں کو کی قربانیاں دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرتے ہوئے قوم کو یہ پیغام دیا کہ اس ملک کو بنانے کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قر بانیاں دی تھیں وہ سلسلہ ہم نے جاری رکھا ہے ، کوئی یہ نہ کہے کہ اس ملک کو بچا نے کیلئے معصوم بچوں اور طالب علموں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش نہیں کیا ،دُشمن نے انسانیات کو پامال کرتے ہوئے اور اخلاقیات کی تمام حدود کو پھلانگتے ہوئے 141معصوم بچوں کو خون میں نہلادیا ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سانحہ پشاور کے حوالے سے وائٹ ہاؤس گرامر اسکول حسین آ باد میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آ فاق سعید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا جنازوں پر پھول تو بہت دیکھے گئے ،لیکن پھولوں کے جنازے پُوری دنیا نے 16دسمبر2014ء کو دیکھے، اس کٹھن گھڑی میں پاک فوج نے دشمن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو واصل جہنم کیا تو دوسری جانب پوری قوم نے یکجا ہو کر اور صبرو تحمل دامن تھامتے ہوئے ایک آ واز ہوکر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ "مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے" چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ قوم ان معصوم بچوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیگی اور جب بھی دفاع پاکستان کی ضرورت پڑی تو ہم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہونگے تقریب کے آ خر میں شہید بچوں کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی ۔
16th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release