28th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release





کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں قائم ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کے لئے لگائے جانے والے کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر یونین کونسل نمبر ۸ کے وائس چیئرمین اویس عالم ،وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر ۲۱ ۔۔ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری،و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپ پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کیمپ پر گرمی کی شدت سے بچاﺅ سے متعلق تمام اشیاءکی موجوگی کو ممکن بنایا جائے جبکہ ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپس پر صبح ۹ بجے سے شام ۵ بجے تک عملے کی موجودگی کو بھی سو فیصد ممکن بنایا جائے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں درجہ ¿ حرارت میں مزید اضافے کی پیشنگوئی کے پیش نظر عوام کو ہیٹ اسٹروک سے فوری بچاﺅ کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی خصوصی ہدایت پر ضلع وسطی کے سات ) ۷) مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کردئے گئے کراچی میں گرمی کی شدت میں ہونے والے اچانک اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا جبکہ محکمہ ¿ موسمیات نے نہ صرف کراچی کے درجہ ¿ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے بلکہ عوام کو ہیٹ اسڑوک سے دوچارہونے کے خطرے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے جس کی بناءپرچئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کے لئے ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپس (Frist Response Centreکے قیام کے احکامات جاری کئے جس پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے ضلع وسطی کی حدود میں لیاقت آباد ڈاکخانہ،کریم آباد ،واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا،ناظم آباد پیٹرول پمپ چورنگی ،فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد ، نیو کراچی سندھی ہوٹل ،یوپی موڑ ،ناگن چورنگی پر ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپ (Frist Response Centre لگادئے۔ ، ریحان ہاشمی کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ وسطی محکمہ ¿ صحت کے افسران و عملہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس صبح 9:00 am سے شام 5:00 pm تک کام کرتے رہیں گے ان کیمپس میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،آئس پیکس،آئس جیکٹس،O.R.S ،ڈریپس،تولئے،کیپ،منرل واٹرکی سہولیات دستیاب ہونگی۔ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے بلدیہ وسطی نے سندھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں Frist Response Centre قائم کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے ہیں۔                    عالمگیر سیفی






28th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release