7th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کہتے ہیں کہ اہل کراچی کو اب اس بات کا مکمل احساس ہوچکا ہے کہ سندھ گورنمنٹ ان کے منتخب نمائندوں کو جائز اختیارات اور کراچی کی ترقی کیلئے لئے فنڈز دینے کے لئے تیار نہیں ہے ۔وہ بزنس مین کمیونیٹی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شریک تھے ۔اس موقع پر بزنس مینز،جرنلیٹس،رائٹرز اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ آج کا عشائیہ اور ہم سب کا ایک جگہ جمع ہونے کا مقصد کراچی اور بالخصوص ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت کے ساتھ ساتھ اہل کراچی نے عزم کرلیا ہے کہ کراچی کی تعمیر و ترقی اپنی مدد آپ کے تحت کرنی ہوگی ۔ہمیں کسی پر انحصار کرنے کہ بجائے خود انحصاری کی پالیسی کو اپنانا ہوگا ۔اس موقع پر عشائیے میں شریک افراد نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ کراچی اور ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں حق پرست قیادت کے شانہ با شانہ کھڑے ہیں۔واضع رہے کہ سندھ حکومت کے نا مناسب رویے کی وجہ سے مختلف NGO,s جن میں بحریہ ٹاؤن فاؤنڈیشن، آباد ،NEF ،انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ ، کیپٹن ترانہ اور دیگرادارے اور NGO,s بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کررہے ہیں۔


7th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release