6th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بوہری برادری کے زیر انتظام چلنے والے MSBاسکول میں منعقدہ تصویری اور فن پاروں کی نمائش میں طلبا ء و طالبات کی بنائی گئی پینٹینگز ، اسکیچز، خطاطی کے نمونے اور دیگر فن پاروں کی تعریف کی اور بچوں کی بنائی گئی پینٹینگز اور فن پاروں کو دیکھ کر کہا کہ انشاء اللہ یہ بچے صادقین اور گُل جی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مستقبل میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے ۔اس مو قع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،اسکول پرنسپل ،اساتذہ اور بچوں والدین بھی موجود تھے ۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ MSBاسکول طلباء و طالبات میں فن مصوری اورفن خطاطی کی تربیت دے کر طلبا وطالبات کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا مواقع فراہم کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذہین طلبا وطالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ، ان بچوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، تعلیمی اداروں میں مثبت ہم نصابی سرگرمیاں طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں۔طلباء قوم کی امیدوں کا محور ہیں،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بوہری برادری تعلیم،میڈیکل اور دوسرے فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے کراچی کی ترقی میں بوہری برادری اپنا بھر پور کردار ادا کرہی ہے ۔
6th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release