29th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حکومت سندھ نے میئر سمیت تمام حق پرست بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات صلب کر رکھیں ہیں اس کہ باوجود حکومتی سرپرستی کے بغیر بھی حق پرست قیادت عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے نارتھ ناظم آباد میں بلاک G اورF کی درمیانی سڑک شاہراہ عبدالقادر جیلانی کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت وسائل کی کمی کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے کام ترجیحی بنیادوں پر سر انجام دے رہی ہے جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔عامر خان نے مزید کہا کہ چائنا کٹنگ میں ملوث لوگوں کو ضرور قانون کے دائرے میں لایا جائے مگر غریبوں کے مکانات کو بچایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے ساتھ نا انصافی بند کرے اور کراچی کی بحالی کیلئے اسپیشل فنڈ جاری کرے ۔اس موقع پر انہوں نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے جس کے مسائل بھی زیادہ ہیں اگر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی اور اُن کی ٹیم کا عزم و ہمت ضلع وسطی کو صاف و شفاف رکھنے کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کی واضع دلیل ہے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیات کا لنگڑا لولا نظام کراچی کو پسماندگی کی جانب لے جارہا ہے جو کہ بین الاقوامی شہر کہلاتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کو شہر کا ماڈل ضلع بنانے کا عزم کر رکھا ہے اگر حکومت سندھ تعاون کرے تو ضلع وسطی کراچی کے بہترین اضلاع میں کھڑا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حو صلے جوان ہیں وسائل کی کمی عوام کی خدمت سے دور نہیں رکھ سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی تمام یونین کمیٹیوں میں کم از کم ایک شاہراہ کو ماڈل شاہراہ بنا رہے ہیں جبکہ دیگر معاملات روٹین کے مطابق چلتے رہیں گے واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کی ہر یونین کمیٹی میں ماڈل سڑکیں تعمیر کرنے کے منصوبے ہر عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔سردست نارتھ ناظم آباد یونین کمیٹی نمبر ۲۱ میں شاہراہ عبدالقادر جیلانی کو ماڈل سڑک بنادیا گیا ہے ۔مزکورہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور خرابیوں کو دور کرکے استر کاری کردی گئی ہے جبکہ سڑک کے درمیان گرین بیلٹ پر پودوں اور پھولوں کی کیاریاں بنا کر خوبصورت بنادیا گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ان کاموں کی بنفس نفیس ماڈل سڑک کی تعمیر کو مانیٹر کررہے تھے ۔ریحان ہاشمی ہر یوسی کے داخلی و خارجی سڑک بنانے کے ساتھ ساتھ لنک روڈز کو بھی ماڈل سڑک بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ وسائل اتنے نہیں ہیں کہ مسائل پر قابو پانے کیلئے کافی ہوں اس کے باوجود ریحان ہاشمی کا عزم ہے کہ انقلابی کام اور عوام کی خدمت مں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے یہاں یہ بات کہنا غلط نہ ہوگا کہ بلدیہ وسطی کی کشتی کو مشکلات کے بھنور سے بڑی چابک دستی سے نکالنے کی کوششوں کو جاری رکھیں ہوئے ہیں اور اس کوشش میں کامیاب ہوجائیں گے اور اس موقع پر نارتھ ناظم آباد جیم خانہ کے چیئرمین فیروز لاری ،رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ڈسٹرکٹ انچارچ ارشد شاہ ،میونسپل کمشنر آفاق سعید ،یوسی چیئر مین،وائس چیئرمین ،بلدیاتی افسران،سوشل ورکر اسماء علی اور دیگر بھی موجود تھے ۔



29th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release