26th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) یومِ پاکستان کی نسبت سے بلدیہ وسطی میں ”یوم پاکستان مشاعرے “ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی کے نامور بزرگ شعراءنے شرکت کی، بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے ،مشاعرے کے شرکاءو سامعین سے استقبالیہ خطاب میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ یوم پاکستان مشاعرے کا انعقاد دراصل ادبی تقاریب کی معدوم ہوتی ہوئی صورتِ حال کو بحال کرنے اور تہذیبی روایتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے شعرا کی آمد اور سامعین کی شرکت پر اُن کا شکریہ اداکیا۔ ”یوم پاکستان مشاعرہ “بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے نجی تنظیم ”دی ہیلپرز “ کے اشتراک سے منعقد کیا تھا ۔ مشاعرہ رات ساڑھے دس بجے شروع ہوا اور رات سواتین بجے تک جاری رہا۔ مشاعرے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شعرا کے علاوہ امریکہ اور برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی شعرا ¿ و شاعرات نے بھی شرکت کی اور اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ اگرچہ کراچی میں پی ایس ایل (PSL) کے فائنل کے انعقاد کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام کے مسائل درپیش تھے لیکن پھر بھی تقریباً تمام مدعو شعرا ¿ نے مشاعرے میں شرکت کی۔ مشاعرہ گاہ کے قرب و جوار کے علاوہ کراچی کے دُور دراز علاقوں سے بھی مشاعرہ سننے کے شائقین حضرات و خواتین بھی سامعین میں شامل تھے۔پاکستان مشاعرے کی صدارت معروف شاعر و سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ہر دل عزیز شاعرہ عنبرین حسیب عنبر نے کی ۔ شعرا ¿ میں پروفیسر منظر ایوبی، انور شعور، پروفیسر شاہدہ حسن، فاطمہ حسن، میر احمد نوید ، رفیع الدین راز، لیاقت علی عاصم، راشد نور، اجمل سراج، ذکیہ غزل، فرزانہ نینا، طارق سبزواری،عارف شفیق،علاﺅالدین خانزادہ،ریحانہ روحی ،عقیل عباس جعفری جبکہ اہم مہمانوں میںسینیٹر نکہت مرزا،رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزوار ی، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ،وائس چیئرمین رﺅف خان ، بلدیہ کورنگی کے چیئرمین نیئر رضا ،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی آصف جان صدیقی ،سابقہ ڈی سی سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن ،خالد شیخ ، ایم افراہیم ،ثوبیہ اکرم ،تابش جیلانی ،تیمور علی ،ضلع وسطی کے منتخب نمائندے تھے ۔مشاعرے کے اختتام میں بلدیہ وسطی کی جانب سے شعراءاکرام ،سینیٹر نکہت مرزا،فیصل سبزواری ،ریحان ہاشمی،سید شاکر علی ودیگر منتظمین مشاعرہ کو شیلڈ پیش کی گئیں ۔



26th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release