9th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کریں ،ذہین طلباوطالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، بہتر تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کر سکتی ، تعلیمی اداروں میں مثبت ہم نصابی سرگرمیاں طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے الحمید سیکنڈری اسکول نارتھ کراچی میں منعقدہ فن گالا میں شرکت کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل اسکول عبدالحمید ،اسکول کے طلبا ء و طالبات اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے ۔فن گالا میں بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کے لئے مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے ،۔اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو ،تقاریرپیش کیں۔ اسکول پرنسپل عبدالحمید نے استقبالیہ تقریر میں فن گالا منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم سے بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔بعد ازاں چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فن گالا میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور پاکستان کی صوبائی ثقافت کی عکاسی کرنے والے اسٹالز کی خصوصی تعریف کی اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا،
9th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release