9th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہاجر شناخت کو اورمہاجروں کو ختم کیا جارہا ہے ،کم وسائل میں رہ کر ہم اپنے شہریوں کیلئے ان کے علاقوں میں بنیادی کام کروائیں گے یہی ہمارا بنیادی مقصد ہے ۔ وہ نارتھ کراچی سیکٹر 5-F میں دعا چوک تا بلال مسجد جانے والی سڑک کی تزئین وآرائش کے بعد افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے اس موقع رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان ،رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر آفاق سعید ،یونین کمیٹی ۱۰ کے چیئرمین محمد عابد ،وائس چیئرمین کاشف جمال ،جرنل کونسلر محمد سلیم ،سید فیروز حسن ،محمد غفران ،لیبر کونسلر مشاہد علی خان اور یوتھ کونسلر افتخار اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں اور وسائل بہت کم ہیں جہاں جہاں ہمارے نمائندے موجود ہیں وہاں وہاں عوام کو سہولیات ضرور پہنچائیں گے ۔رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ تمام حق پرست اراکین کی جدوجہد ہے کہ کراچی کی عوام کو ریلیف مل جائے وسائل بہت کم ہیں وعدہ نہیں کرتے لیکن بنیادی سہولتیں عوام تک پہنچانے میں ڈسڑکٹ سینٹرل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ دعا چوک تا بلال مسجد سڑک کی تزین وآرائش میں سڑک پر الیکٹرک کے پول اور لائٹس نصب کی گئیں جبکہ گرین بیلٹس سے درختوں کی چھٹائی اور کچرے کو اُٹھا نے کے ساتھ تزئین و آرائش کی گئی اور ہزاورں پھول پودے لگائے گئے جبکہ تجاوزات کے خلاف مہم چلائی گئی جسکے بعد آج یہ شاہراہ ضلع وسطی کی بہترین شاہراہ کی حیثیت اختیار کر گئی ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل سڑک تعمیر کی جائیگی۔چیئرمین نے کہا کہ ہمارے ساتھ عوام کا تعاون ہے اور انشاء اللہ ہم بلدیہ وسطی کو دوسرے اضلاع میں نمایاں مقام دلاکر رہیں گے ۔اس موقع پروائس چیئرمین سید شاکر علی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر منفی حربے استعمال کرنے کے بعد آج بھی آپ کا وہ جنون زندہ ہے وہ جذبہ زندہ ہے جو نیو کراچی اور نارتھ کراچی کی پہچان رہی ہے ۔ کراچی نے ہمیشہ اپنے کردار سے اپنا حصہ لیا ، لوگوں کی کوشش رہی کہ کراچی کے حصے کو کم کرنے کے لئے کراچی کو تقسیم کردیا جائے آج کا یہ مجمع ان تقسیم کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کراچی کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔
9th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release