13th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ضلع وسطی میں موجود یوسیز میں مرحلہ وارترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تزین و آرائش کے کام پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔ضلع وسطی میں موجود گرین بیلٹس کو صاف ستھراء کرنے کے ساتھ خوبصورت پھول دار پودے لگائے جارہے ہیں فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کرکے خوبصورتی میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔وہ لیاقت آباد میں گرین بیلٹ کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم پرعزم ہیں اورضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ضلع وسطی میں شروع کی جانے والی شجر کاری مہم میں ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں جو آج ضلع وسطی کی گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافے کاباعث ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کچرے کو گرین بیلٹ پر نہ پھیکا کریں بلکہ جو کچرا ڈالتے ہیں ان کو بھی منع کریں ۔آپ لوگوں کا تعاون ہی ہماری سب سے بڑی جیت ہے اور ہم انشاء اللہ بہت جلد ضلع وسطی کو خوبصورت اور ہرا بھرا کریں گے جس کے لئے ہمارے یوسیز چیئرمین اپنی اپنی یوسیز میں منتخب روڈ کو ماڈل روڈ بنانے میں کامیاب ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دور دور تک پھیلے پتھاروں اور تجاوزات ضلع وسطی کی خوبصورتی پربد نما داغ ہیں ان کو جلد ختم کیا جائے گا اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں بلدیہ وسطی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے جارہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ Beautificationکے کام کے بعد اب بلدیہ وسطی کے باشعور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان پھولوں اور پودوں کی حفاظت کریں ۔ 

13th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release