16th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے فنڈز کے محتاج نہیں ہے ان خیالات کااظہار میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا وہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ بلدیہ وسطی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت خریدی جانے والی سڑک کی تعمیر میں استعمال کی جانے والی لائٹ مشینری(روڈ کٹر،کمپیکٹر ،ڈرل مشین ) کے کام کا عملی مظاہرہ دیکھ رہے تھے اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپریٹنڈنگ انجینئر ،عبدالرزاق میمن، ایکسین نیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے میئر کراچی وسیم اختر نے عوام کی خدمت کے حوالے سے بلدیہ وسطی کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی عوامی فلاح بہبود کے کام ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت خریدی جانے والی مشینری ضلع وسطی کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر تمام ضلعی بلدیاتی ادارے بلدیہ وسطی کے اس کام کی تقلید کریں اور حکومت سندھ پر انحصار کرنے کے بجائے خود انحصاری کی پالیسی اپنائی جائے تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اختر کو مشینری کے بارے میں تفصیلات فراہم کی انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کو فراہم کیا جانا والافنڈز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام کے لئے ناکافی ہوتا ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام تو نہیں کر سکتی مگر اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔ 





16th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release