10th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر فیملی پارک یونین کونسل 28 ، بلاک 12، فیڈرل بی ایریا میں 7جنوری کو شروع ہونے والی گلِ داؤدی کی نمائش اپنے پورے آب و تاب سے جاری ہے۔اس نمائش میں گل داؤدی کے 100اقسام کے پھول اور 20ہزار سے زائد پودے رکھے گئے ہیں جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں ۔ ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے محکمۂ باغات کو ہدایت کی ہے کہ نمائش کے دنوں میں عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرناپڑے۔ محکمہء باغات کے کارکنان عوام کی رہنمائی کے لئے رات دیرتک موجود رہیں۔اور وہاں آنے والی عوام کو گُل داؤدی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہchrysantehmum گل داودی جاپان کا قومی پھول ہے بنیادی طور پر یہ سرد ممالک کا پھول ہے جس کو دنیا کے بیشتر ممالک میں پزیرائی حاصل ہوئی ہے ایشیا کے بہت سے ممالک میں اس پھول کو ابال کر بطور مشروب استعمال کیا جاتا ہے ، اہلِ علاقہ اپنے اہلِ خانہ ، خواتین اور بچوں کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں جوق در جوق نمائش دیکھنے آرہے ہیں۔نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ ہر طبقۂ فکر اور شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد قلمکار، صنعتکار، طلباو طالبات، گھریلوخواتین ، اساتذہ اور فنکار بھی گُلِ داؤدی کی نمائش میں دلچسپی لے رہے ہیں۔چار دنوں میں تقریباً بارہ ہزار افراد نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نمائش سے استفادہ کیا۔ ہر عمر کے خواتین و حضرات گلِ داؤدی کے ہمراہ سیلفی بنواتے رہے ۔7 جنوری سے شروع ہونے والی نمائش11؍جنوری 2018ء ؁ تک جاری رہے گی۔





10th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release