17th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست قیادت نوجوانوں کوذہنی و جسمانی طور پر صحت مند بنانے اور انھیں کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہداداران کے و فد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سعید جمیل ،کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شمیم رضا ،جوائنٹ سیکریٹری محمد شریف خان ،ڈسٹرکٹ سینٹرل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نور محمد و دیگر عہداران موجود تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے عوام بلخصوص نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے پارک و پلے گراؤنڈز کی بحالی میں کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈز میں ترقیاتی کام جاری ہیں تاکہ عوام بلخصوص نوجوانوں کو تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے نفاذ کے مواقع حاصل ہوسکیں اس موقع پر کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے وفد کے سربراہ نور محمد نے چیئرمین ریحان ہاشمی کو ضلع وسطی باڈی بلڈنگ کلب اور جم کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وفد کے سربراہ نور محمد نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں KDA تجاوزات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے مگر ایسے میں بہت سے جم اور باڈی بلڈنگ کلب کو بھی تجاوزات بنا کر پیش کیا جارہا ہے جو کہ کسی طور صحیح نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم جم اور باڈی بلڈنگ کلب کا کسی بھی جگہ ناجائز قبضہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی منافع بخش کاروبار ہے نور محمد نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم جم اور باڈی بلڈنگ کلب KMC اور DMC کی جگہوں پر قائم ہیں جبکہ جم اور باڈی بلڈنگ کلب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو چالان بھی ادا کیا جاتا ہے وفد نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوانوں کی جسمانی اور زہنی نشونما کرنے والے جم اور باڈی بلڈنگ کلب کو مسمار ہونے سے بچائیں تاکہ ہمارے نوجوان مستقبل میں صحت مند زندگی گزار سکیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی انھیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی
17th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release