14th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ سب سے اہم بات جو بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے سامنے رکھی جارہی ہے وہ ہر یونین کمیٹی میں بلا امتیاز خدمات کی فراہمی ہے، رنگ،نسل مذہب وسیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر محدود دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے خدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمیں عوام کا تعا ون حاصل ہے کیونکہ عوام یہ با خوبی جانتی ہے کہ انہوں نے حق پرست نمائندوں کو منتخب کر کے درست فیصلہ کیا اور ہماری بھی کو شش ہے کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں اور ضلع وسطی کے مکینوں کو بھر پور سہو لتیں فراہم کریں گے۔وہ شادمان ٹاون میں سڑکوں کی پیوند کاری اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کے ساتھ تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد اور دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں تاکہ پختہ اور پائیدار سڑکیں بنائی جائیں جن سے عوام لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر بھی زور دیا،وہاں پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ علاقوں کو بھی صاف ستھراء رکھیں اور بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں ،گرین بیلٹس کو کچرے کا ڈھیر نہ بنائیں۔
14th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release