27th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی (  )چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ضلع وسطی کے شہریوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھراءاورخوشگوار ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کو انکی دہلیز پر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھی شب و روز کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی کی مختلف یونین کمیٹز میں پارکس ،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش ،صفائی ستھرائی او رواٹر اینڈ سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور مرمت کے کام کے معائنے کے دوران عوام سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،xen نیو کراچی نازش رضا ، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود عوام کو انکی دہلیز پر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے بھی سیوریج لائنوں کی تبدیلی و مرمت کے کام ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہے ہیںریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمی اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود بلدےہ وسطی مےں ترقےاتی کاموں کا تسلسل جاری ہے، جن میںپارکس ،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش،لنک روڈ و اندرنی گلیوں کی استرکاری ،فراہمی آب و نکاسی آب کے لئے لائنوں کی تنصیب و مرمت کے کام شامل ہےںریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں عوامی فلاح بہبود کے تمام منصوبوں کے کنٹریکٹ بلدےہ وسطی کے رجسٹرڈ اور بہتر ساکھ و تجربہ رکھنے والے اداروں ،تعمیراتی کمپنیوں کو دیئے جاتے ہیںتاکہ ضلع وسطی کی صورتحال صاف اور بہتر بنائی جا سکے تاکہ ہر کام بہتر کی سطح پر کم سے کم خرچ اور مدت مےں مکمل کیا جاسکے، تاہم ہر معاملے مےں چیک اینڈ بےلنس کو ملحوظ رکھتے ہےںجبکہ بدعنوانی کے امکانات کو ختم کرنے کے لئے کوششیںجاری ہےں تاکہ عوام کا پیسہ صیح طور پر اور صحیح کاموں پر خرچ کیا جاسکے ، واضح رہے کہ چئےرمین بلدےہ وسطی ریحان ہاشمی بلدےہ وسطی کے زیر انتظام، ےوسیز مےں صفائی ستھرائی کے علاوہ ترقےاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہےں


27th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release