25th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پینے کا صاف پانی عوام کا بنیادی حق ہے ، پینے کا صاف پانی فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن سندھ حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اور کراچی کی عوام کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ریحان ہاشمی، رکن صو بائی اسمبلی وسیم قریشی کے ہمراہ یوسی سی 3سیکٹر 5-C-1میں پینے کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے بلدیہ وسطی کے بجٹ سے ڈالے جانے والی P.Eواٹر لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ کر رہے تھے ۔ اس موقع پر متعلقہ یو سی چیئر مین فاضل خانزادہ ،یو سی 21کے چیئر مین نعیم الدین ،یو سی 4کے چیئر مین راحت علی ،XENواٹر اینڈ سیوریج محمد شاہد اور دیگر بلدیاتی افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کیا کہ بلدیہ وسطی اپنی عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروے کار لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کراچی کے خلاف کسی گہری سازش کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ کراچی والو ں کو پانی کی فراہمی میں کوتاہی نہ برتی جائے اور جلد از جلد پانی کی سپلائی کو متواتر کیا جائے ۔واضع رہے کہ فراہمی آب و نکاسی آب کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے لیکن واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی بناپر عوام پینے کے پانی سے بھی محروم ہے جس کے پیش نظر بلدیہ وسطی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فریضہ انجام دے رہی ہے بلدیہ وسطی ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں بفر زون ،نارتھ ناظم آ با د،گلبہار لیاقت آ با د میں اپنے بجٹ سے فراہمی آب و نکاسی آب کی لائنوں کی مرمت اور نئی لائنوں کی تنصیب کے کام کروا رہی ہے ۔ اس موقع پر سیکٹر 5C1کے مکینوں نے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا اور چیئر مین و رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔
25th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release