11th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

11th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )کراچی کو پاکستان کا دل اور منی پاکستان کہہ دینا ہی کافی نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے دل کو مضبوط کرے ،پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی کی ترقی ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے سوات کے بلدیاتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو 70% فیصد ریونیو جرنیٹ کرکے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کررہا ہے ۔حکو مت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی اور کراچی میں رہنے والے لوگوں کی جائز حقوق ان کے حوالے کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود ضلع وسطی کے مکینوں کو مکنہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کررہے ہیں ۔اس موقع پر سوات کے بلدیاتی وفدکے سربراہ نے سید شاکر علی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں حکومت سندھ کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اُن کے جائز اختیارات اور فنڈ فراہم کرے تاکہ کراچی کے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی با آسانی ممکن ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ محدود فنڈ کے باوجودچیئرمین بلدیہ وسطی اور وائس چیئرمین جس طرح ضلع وسطی کی عوام کوبلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔بعد ازاں سوات کے وفد نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیرمین سید شاکر علی کو تحائف اور شیلڈ پیش کیں اور سوات کے لوگوں کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ 



11th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release