15th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست قیادت تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کرادار ادا کرہی ہے تاہم وسائل کم ہیں لیکن جذبے لامحدود ہیں ۔ہم نا مساعد حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت کے کاموں کو بہتر طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔وہ ڈاکٹر محمود الحسن گرلز و بوائز پرائمری و سیکنڈری اسکول 5-D نیو کراچی یونین کمیٹی نو میں WWF کی جانب سے ADOPT FOR GREEN پروگرام میں شریک طلباء و طالبات میں تقسیم اسناد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان و رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان ،چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی تابش جیلانی ،چیئرپرسن انفارمیشن صوبیہ اکرم ،ڈائریکٹر ایجوکیشن شمس العارفین ،ڈپٹی ڈائریکٹر فیض احمد ،پرنسپل سائرہ خان ،WWF کے نمائندہ محترمہ اقراء اور مختلف اسکول کے اساتذہ کرام طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ADOPT FOR GREEN مہم کا بنیادی مقصد طلباء میں شعور پیدا کرکے مستقبل کا کامیاب انسان بنانا ہے انہوں نے کہا کہ اس مہم میں طلباء نے جو کچھ سیکھا ہے وہ اپنے گھروں میں اور دوستوں میں ضرور شیئر کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بلدیہ وسطی کے اسکول کے بچوں کو سکھر وزٹ کے لئے چنا گیا ہے ۔اس دورے میں بچے دریا کے پانی میں کیمیکل کی آمیزش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ان کے سد باب کے بارے میںآگاہی حاصل کریں گے ۔رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان نے کہا کہ تعلیم یافتہ ماں تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ذیور سے آراستہ قومیں ہی ترقی کے منازل طے کرتی ہیں۔ اس موقع پر WWF کی نمائندہ محترمہ اقراء نے ADOPT FOR GREEN کے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہو ں نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،اور ان کی پوری ٹیم کو اہلیان ضلع وسطی کو کلین و گرین ماحول کی فراہمی اور بلدیہ وسطی کے اسکولوں کے تعلیمی معیار کو پرائیویٹ اسکول کے معیار پر لانے کی کوششوں کو سراہا ۔بعد ازاں مہم میں حصہ لنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکٹ تقسیم کئے گئے ۔
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پودے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوبصورت بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو ہرممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں ،وہ نارتھ کراچی سیکٹر 5-M کے اطراف میں گرین بیلٹ کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان و رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم خان و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹ کی تزین و آرائش کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔تاکہ بلدیہ وسطی نے ضلع وسطی کے مکینوں کو عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جو تحائف دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے عوامی آگاہی مہم بہت ضروری ہے ۔WWF کے تعاون سے بلدیہ وسطی کے اسکولوں میں پچھلے دو ماہ سے ماحول کی آلوگی کے حوالے سے بچوں کو آگاہی مہم کے زریعے معلومات فراہم کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ فنڈ کی کمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑ رہا ہے لیکن بلدیہ وسطی کی انتظامیہ بہترین حکمت عملی کے تحت ضلع کی مختلف یونین کمیٹیوں میں مرحلہ وار ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہے جن میں صفائی ستھرائی، سڑکوں کی استر کاری کے ساتھ فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن اور ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس پر خوشنما اور پھولدار پودے اور چورنگیوں پر بیوٹی فیکیشن کاکام تیزی سے جاری ہے بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع کے داخلی راستوں پر خوبصورت پھول پودے اور مونیمنٹس بنائے جارہے ہیں تاکہ ضلع وسطی میں داخل ہونے والے شہریوں کو خوشگوار احساس ہو ۔
15th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release