12th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے بہترین پلاننگ کے زریعے ضلع وسطی کی ہر یوسی میں پارکس و پلے گراؤنڈ اور شاہراہ کو منتخب کرکے ماڈل بنایا جارہا ہے۔ وہ رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے ہمراہ گلبرگ زون کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر چیئرمین سینی ٹیشن کمیٹی ارشد خان، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف او ردیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل سے جاری ہے جس کے تحت بلدیہ وسطی سے روزآنہ کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں کئی پلے گراؤنڈ اور پارکس میں کچرے کے انبار لگے ہوئے تھے ۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی شب و روز کوشش سے ترجیحی بنیادوں پر پارکس و پلے گراؤنڈ کو کچرے سے پاک کیا تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع حاصل ہو ں،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے اپنے شہریوں اورخاص کر نوجوانوں کو صحت مند آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونق بحال ہورہی ہے ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے صفائی اور دیگر بلدیاتی امور کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات پر چیئرمین ریحان ہاشمی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی نے وسائل کی کمی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھی روز آنہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے محکمہ سینی ٹیشن کے افسران و عملہ مشینری کی کمی کے باوجود کوڑاکرکٹ اُٹھا کر کھلے علاقوں میں قائم کچرا کونڈیوں میں منتقل کرتے ہیں جہاں سے ہیوی مشینری کے زریعے کچرے کو شہر سے باہر مقررہ مقام پر ڈسپوز کررہے ہیں۔چیئرمین نے کہا کہ جلد ہی بلدیہ وسطی صاف اور شفاف ضلع کی صورت اختیار کرلے گا ۔





12th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release