12th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے نیو کراچی میں دوسرے مرحلے کا آغاز صفائی مہم کے دوران جلد از جلدنیو کراچی سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کرنے کیلئے ہیوی مشینری 100 ڈمپر لوڈرز کے ساتھ ساتھ بلدیہ وسطی کی مشینری بھی استعمال میں لائی جارہی ہے صفائی مہم کے دوران خود رو جھاڑیوں کی کٹائی ،فٹ پاتھ پر رنگ و روغن ،وال چاکنگ کے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراؤں پر قائم ناجائز تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے جاری صفائی مہم اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی جسکا آغاز آج نیو کراچی سیکٹر 11-F یوسی 12 نالہ اسٹاپ سے کیا گیا اس موقع پر ریحان ہاشمی نے اراکین سندھ اسمبلی جمال احمد،وسیم قریشی ، بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار ،یوسی چیئرمینز حنف سورتی ،محمد عابد،اعجاز جیلانی،فوکل پرسن صفائی مہم یوسی چیئرمین محمد عامر،چیئرمین سینی ٹشن کمیٹی ارشد علی کے ہمراہ صفائی مہم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کرتے ہوئے جمع ہونے والی عوام جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی کہا کہ ضلع وسطی کے عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ برسوں سے کچرے کے ڈھیروں سے بھرے ہوئے پلے گراؤنڈ اور پارکس کی زمینوں کو کچرے سے پاک کررہے ہیں جہاں اب ہمارے اور آپ کے بچے کھیل سکیں گے اس موقع پر انہوں نے اہل علاقہ سے کہا کہ وہ اس بات کا یقین دلائیں کہ اب کھیل کے میدانوں میں کسی کو کچرا نہیں ڈالنے دئینگے انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کو چائناکٹنگ کی نظر کسی صورت نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ چائنا کٹنگ کو روکنے کے لئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران کو ہدایت کی کہ مرکزی شاہراؤں پر قائم تمام تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں تاکہ سڑکوں کے کناروں کو بھی باآسانی صاف کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ صفائی مہم صرف کچرا اٹھانے تک محدود نہیں ہے اس صفائی مہم میں فٹ پاتھ پر رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ بیہودہ وال چاکنگ پر چونا بھی کیا جارہا ہے جبکہ خود رو جھاڑیوں کو بھی صاف کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں نیو کراچی کو کچرے کے ڈھیروں سے پاک کر دئینگے ۔اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،ڈائریکٹر ٹیکس ٹیشن شمعونہ علی ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر، ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
12th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release