13th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،حق پرست ارکان اسمبلی سندھ وسیم قریشی،جمال احمد نے ضلع وسطی نیوکراچی زون میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی و صفائی کا بہتر نظام عوام کا بنیادی حق ہے صاف پانی اور سیوریج نظام کی فراہمی حکومت کا فرض ہے مگر بد نصیبی سے حکومت اپنے فرائض سے غافل نظر آتی ہے یا وہ جان بوجھ کر کراچی کی عوام کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ پانی صرف انسانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ دنیا میں پائے جانے والے تمام جاندار وں کی زندگی کے لئے لازمی جز ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کراچی کے خلاف کسی گہری سازش کا حصہ ہے حکومت سڑکوں اور پلوں کے بجائے اس طرف توجہ دے انہوں نے کہا کہ کراچی والو ں کو پانی فراہمی میں کوتاہی نہ برتی جائے اور جلد از جلد پانی کی سپلائی کو متواتر کیا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ پانی نہ ملنے پر عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہوجائے اور عوام گیتی پھاوڑے ،لیکر سڑکوں پر نکل آئیں اجلاس میں یوسی12 کے چیئرمین حنیف سورتی ،یوسی 15کے چیئرمین مشتاق ایاز،سپریٹنڈنگ انجینئرA ضلع وسطی غلام محمد ، ایکسین ڈبلو،ٹی ،ایم،آصف قادری ، سپریٹنڈنگ انجینئر ڈبلیو ،ٹی،ایم،ظفر پلیجو ،رحمن شیخ بلک واٹر،xen نارتھ ناظم آباد رئیس احمد ، xen ناظم آباد اسراراحمد ،کامران رشید xen نیو کراچی ،اجمل خا ن،ریحان عالم بھی شریک تھے اجلاس میں یوسی 14 کے چیئرمین مشتاق ایاز نے کہا کہ یوسی 14 میں پانی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ نورانی محلے میں کئی کئی دن پانی نہیں آتا اور عوام شدید ازیت کا شکار ہیں مشتاق ایاز نے کہا کہ چند لوگوں کی اجارہ داری کی وجہ سے غریب عوام کو پانی جیسی نعمت سے دور رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ غریب آبادی کے غریب لوگوں کو پینے کے لئے پانی کے لئے واٹر ٹینکر خریدنا ناممکن ہے اس لئے کافی دور سے پینے کا پانی لانا پڑتا ہے جو بہت تکلیف دے عمل ہے لہذا کوئی ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے کہ نورانی محلے میں رہنے ولوں کو پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے یوسی 12 کے چیئرمین حنیف سورتی نے کہا کہ واٹر بورڈ کا عملہ چاہے تو معمولی معمولی فالٹ کو ٹھیک کرکے رست ہوئی واٹر انیڈ سیوریج لائنوں کی لیکج کو بند کیا جاسکتا ہاے جبکہ وال سسٹم کو بہتر بنا کر ہر یوسی میں پانی کی سپلائی و ممکن بنایا جاسکتا ہے اس موقع پر واٹر بورڈ کے افسران نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ پانی کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے اپنی پوری توانائی استعمال میں لارہا ہے تاہم بلک سپلائی سے پانی کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے چند علاقوں میں پانی سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سیوریج لائنوں کی مرمت کے لئے کام جاری ہے کئی جگہوں پر پانی و سیوریج کی لائنوں کی تنصیب ک کام جاری ہے جس سے علاقہ مکینوں کو ریلیف ملے گا پانی کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے جلد ہی ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے جو پانی چوری کرتے ہیں .
13th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release