1st Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) امام حسین ؓ نے حق پر ثابت قدم رہتے ہوئے اور باطل قوتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آنے والی نسلوںکےلئے عزم و ہمت کی بینظیر مثال قائم کردی ،امام حسین ؓ اور اہل بیت سے محبت کا اصل تقاضہ یہ ہے کہ امام کی پیروی کرتے ہوئے حق و صداقت کے پرچم کو بلند کریں اور جس عظیم مقصد کےلئے امام حسین ؓ نے اپنا گھر بار جان و مال سب کچھ قربان کردیا اُس کو اپنا مقصد ِ اولین بنا لیں ، ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مسجد و امام بارگاہ ابو تُراب، امام بارگاہ آل مُحمد،رضویہ امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر منتظمین سے مُلاقات کے دوران کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد، وسیم قریشی،عظیم فاروقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ، چیئرمین بلدیہ وسطی نے امام بارگاہ ، مجالس اور جلوس کے منتظمین سے انکے مسائل اور ضرویات سے آگاہی حاصل کی اور بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حق پرست قیادت امت مسلمہ کے تمام مکتبہءفکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے۔محرم الحرام کے دوران بھی عزاداری حسینؓ کے دوران برادران اسلام کے درمیان بھائی چارے کی فضاءقائم رکھنے میں پیش پیش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علما کرام نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی ہے ، بلدیہ وسطی نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے علما کرام ، منتظمین مجالس و جلوس سے مشاورت کی اور اُن کی آرا کی روشنی میں عزاداران حُسین کے لئے ممکنہ بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا ، بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ شہادت حسین ؓ کی یاد میں نکالے جانے والے جلوس عزا میں شرکت کی ا وربلدیہ وسطی اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے کیمپس پر عزادارانِ حسینؓ کو دی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا ۔






1st Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release