2nd Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے اور ضلع وسطی کی سابقہ خوبصورتی بحال کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بحریہ فاو ¿نڈیشن کے وفدسے میٹنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر اختر علی شیخ ،بحریہ فاو ¿نڈیشن کے کمانڈر ذوالفقار ،یوسی چیئرمینز ،ایڈوائزر بلدیہ وسطی بریگیڈیر راشد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔میٹنگ میں بحریہ فاو ¿نڈیشن اور بلدیہ وسطی کے باہمی تعاون سے شروع ہونے والی صفائی مہم کے پلان کو حتمی شکل دی گئی،صفائی مہم میں بحریہ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے ہیوی مشینری استعمال کی جائیں گی جبکہ ضلع وسطی اپنی مشینوں اور لیبر کو یوسی کی اندرونی گلیوں میں استعمال کرے گی ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ انشاءاللہ اس صفائی مہم کے دوران منتخب یونین کمیٹیوں سے کچرے کے ڈھیروں کی صفائی کو مزید موثر بنایا جائے گا ، چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز اور جدیدخطوط پر استوار کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور صفائی ستھرائی کا عمل شب و روز جاری رہے ۔وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ بحریہ سے کئے گئے معاہدے کے مطابق اس صفائی مہم کے پہلے مرحلے میںشام 7:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کیGTS تک منتقلی کا کام کیا جائے گا ۔ہیوی مشینری کے زریعے علاقوں سے کچرا GTS تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ فاو ¿نڈیشن کی تقلید کرتے ہوئے دوسرے پرائیویٹ ادارے اور NGO,s بھی ضلع وسطی اور کراچی کو OWN کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بحریہ فاو ¿نڈیشن کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ بہت جلد بلدیہ وسطی ایک خوبصورت ضلع کے طور پراُبھر کر سامنے آئے گا۔





2nd Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release