22nd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محافل میلاد کی جگہوں،جلوس کی گزرگاہوں سے تمام تجاوزات کا خاتمہ سڑکوں کی استرکاری اور صفائی ستھرائی کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ نارتھ ناظم آبادمیں لنڈی کو تل چورنگی جامع مسجد غوثےہ تا طاہر وےلا تک محافل میلاد کی جگہوں، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزر گاہوںپر صفائی ستھرائی، کے کام کا معائنہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی سینی ٹیشن محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین ، ناصر خان ، امتیاز علی شاہ، و دیگر بلدیہ وسطی کے افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺشایان شان طریقے سے منائے جانے کیلئے تمام شعبوں کو اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانا ہوگا۔ اس سلسلے میں کسی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں تما م مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف جشن عید میلاد النبی ﷺ کی جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیئے جائیں جبکہ ضلع وسطی میں قائم تمام مونومنٹس کی دھلائی کی جائے اور ضلع وسطی کی تمام چوراہوں پر گرین بیلٹس اور سرکاری عمارتوںکوبرقی قمقموں سے سجایا جا رہاہے وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر بلدیہ وسطی کے تمام عمارتوں پر چراغ کے ساتھ ساتھ استقبالیہ کیمپ لگاےا جائے ۔اور جلوسوں کے قائدین کا استقبال کرتے ہوئے شرکاءپر خوشبو کے اسپرے کےا جائے گا۔ جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر پینے کے پانی کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیںانہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کو فوری ممکن بنایا جائے۔




22nd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release