23rd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی ( ) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے واٹر بورڈ کے افسران سے ملاقات کی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ واٹر اور سیوریج لائنوں کی اُدھیڑ بُن اور رساﺅ سے پیدا شدہ پریشان کُن صورتِ سے پورا کراچی خصوصاًضلع وسطی کے شہری اذیت کا شکار ہیںانہوں نے کہا کہ واٹر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب سے قبل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ افسران کو چاہئے کہ متعلقہ بلدیاتی اداروں کو اپنے منصوبے سے آگاہ کریں ۔ بلدیاتی اداروں کہ آگاہ نہ کرنے اور واٹربورڈ کی غلط منصوبہ بندی کے سبب بلدیہ وسطی میں جاری تعمیراتی اور ترقیاتی پروگرامز رکاوٹ پیداہونے کے ساتھ ساتھ عوام بھی کوفت اور ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔جگہ جگہ ٹوٹی ہوئی اور مخدوش سیوریج لائنوں سے رسنے والا گندہ پانی ایک جانب تو مچھر اور مکھی کی افزائش کا ذریعہ بن رہا ہے جو مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بن سکتے ہیں تو دوسری جانب عوام اور ٹریفک کی آمد ورفت میں رکاوٹ اور پریشانی کا سبب بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کے پانی کے ڈسپوزل کا فوری انتظام کیا جائے ایسی اسکیمیں تیار کی جائیں جن سے عوام کو فائدہ پہنچے پیسے کا زیاں نہ کیا جائے ضلع وسطی کی پرانی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لئے منصوبے تیار کئے جائے عوامی نمائند ے فراہمی آب اور نکاسی آب کے مسائل کے حل اور عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقداماتکر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو نکاسی آب کی سہولیات بہم پہچانے کے لئے ایسے منصوبوں کو شارٹ ٹرم ،مڈٹرم اور لانگ ٹرم میں تقسیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا انجیئرنگ ڈپارٹمنٹ کی غیر ذمہ داری کے باعث سیوریج لائنوں کا لیول کئی کئی فٹ آوٹ ہے جسکی وجہ سے لائن بیٹھ جانے کی صورت میں کوئی پل، رہاشی عمارت یااسکول کو نقصان پہنچ سکتا ہے انہوں نے کہا ک واٹر بورڈ کی جانب سے لاپرواہی کے مظاہرے کی وجہ سے بڑے حادثات جنم لے سکتے ہیں واٹر بورڈ ایسی لائنوں پر فوری کاروائی عمل میں لائے جو کبھی بھی پرشانی کا سبب بن سکتی ہیں اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر غلام محمد حب ، سپریٹنڈنگ انجینئر توقیر علی ، xen لیاقت آباد اسرار ، XEN نارتھ کراچی شاھد، XEN گلبرگ سلیم،XEN نارتھ ناظم آباد سیوریج رئیس ،AE واٹر نارتھ کراچی سہیل طیب ،دانش، AE ظفر ملک و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔




23rd Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release