3rd Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( ) بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں بلدیہ وسطی کے ہزاروں مرد وخواتین افسران و ملازمین کا پر امن احتجاج ملازمین نے پلے کارڈ اٹھا رکھیں تھے جن پر احتجاج احتجاج اور ہماری تنخواہوں میں 15 فیصد اضافی تنخواہیں جاری کرو، سندھ گورنمنٹ ozt کی رقم بڑھائے کے نعرے درج تھے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر لیاقت آباد میں بلدیہ وسطی کے ملازمین نے بجٹ 2017 ۔2018 میں بلدیاتی ملازم کی 15 فیصد اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود تاحال ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے بلدیاتی ملازمین میں بے چینی پائی جاتی تھی جسکا اظہار آج بلدیہ وسطی کے ملازمین نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کرکے کیا سندھ گورنمنٹ کی طرف سے او زیڈ ٹی شیئر میں اضافہ نہ کرنے پر بلدیہ وسطی میں پہلا احتجاج بالآخر ہوگیا ۔ اس موقع پراراکین سندھ اسمبلی عظیم فاروقی ،جمال احمد،وسیم قریشی اور چیئرمین ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی فوری طور پر احتجاجی ملازمین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی س موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے لیکن سندھ کے بلدیاتی اداروں کی OZT اشیئر میں کوئی اضافہ کرنے سے گریز کرتی ہے جس سے افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد لوگوں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی نہیں رہتی انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے ملازمین کے عزم اور خلوص کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملازم ہماری فیملی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گے جس سطح پر جانا پڑا جائیگا ریحان ہاشمی نے کہا کہ محنت کش ملازمین کو ہر قیمت پر انکا حق دلا کر رہے گے ریحان ہاشمی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ضلعی آکٹرائے تیکس میں اضافہ کرے تاکہ ملازمین کو انکا حق دیا جائےشاکر علی ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑے گے انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کی مشکلات کو جانتے ہیں اور ملازمین ہماری مشکلات کو جانتے ہیں اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک ملازمین کو انکی بڑی ہوئی 15 فیصد تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوگی میں اپنی وائس چیئرمین کی تنخواہ نہیں لونگا ۔ رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے سندھ حکومت سمجھتی ہے بلدیاتی ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ایسا نہیں حق پرست ارکان اسمبلی ملازمین کے ساتھ ہیں ہم چاہتے ہیں انکا حق فوری ادا کیا جائے اور OZT میں فوری اضافہ کیا جائے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سے گزارش ہے کہ فوری طور پر ملازمین 15 فیصد بڑھی ہوئی تنخواہ کی ادائیگی فوری کی جائے اور آکٹرائے تیکس میں اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہی ملازم ہے جو کام کرتے ہیں انہی کی بدولت ہم آرام سے سڑکوں اور گلی کوچوں میں گھومتے ہیں رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ حکومت اور خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ بلدیاتی نظام رائج نہ ہو اور اگر رائج ہوگیا تو میئر اور چیئرمین کے اختیارات کو صلب کرلیا گیا وسیم قریشی نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ کون سازشی ہے اور آج تمام ملازمین سندھ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ آکٹرائے فندز جاری کریں تاکہ ملازمین کے گھر کے چولھے بھی جل سکیں بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،اراکین سندھ اسمبلی عظیم فاروقی،وسیم قریشی،جمال احمد بھی بلدیہ وسطی کے افسران و ملازمین کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوئے۔ 



کراچی ( ) کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے کراچی کو گزشتہ نو سالوں سے نظر اندازکیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ عظمی کراچی اور بحریہ ٹاو ¿ن کے تعاون سے ضلع وسطی میں چار روزہ صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینئرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کنور نوید ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، وائس چیرمین سید شاکر علی ،بحریہ ٹاو ¿ن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار ، رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،عظیم فاروقی،جمال احمد،محفوظ یار خان،سپریٹبڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی اقبال احمد خان ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر و دیگر بلدیاتی افسران اور الیکٹرنک و پرنٹ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ مئیرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ میرا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہو میں کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا میئر ہوں اور تمام شہریوں کو بلدیاتی سہولیات مہیاءکرنے کا پابند ہوں انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل کو برﺅے کار لا رہا ہوں کراچی ہم سب کا ہے کراچی کو گزشتہ نو سالوں سے نظر انداز کیا گیا ہم سب کو ملکر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاو ¿ن کے روح رواں ملک ریاض حسین کی پیشکش پر بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاو ¿ن ملکر کراچی میں جمع شدہ کچرے کو صاف کریں گے انہوں نے کہا کہ دوسرے پرائیویٹ اداروں کو بھی بحریہ ٹاو ¿ن کی تقلید کرنا چاہیئے میئر کراچی نے کہا کہ اس مہم کا آغاز ضلع وسطی سے کیا جارہا ہے لیکن یہ مہم کراچی کے تمام اضلاع میں چلائی جائیگی ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندوں نے روز اول سے ہی اپنے تمام وسائل برﺅے کار لاکر عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کئے تاہم وسائل کی کمی اور ہیوی مشینری نہ ہونے کے باعث ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے میں زیادہ وقت درکار تھا لیکن آج بحریہ ٹاو ¿ن کے تعاون سے ہم جلد ہی ضلع وسطی سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کرنے میں کامیاب ہو جائیگے انہوںنے کہا کہ ضلع وسطی میں سترہ ڈمپنگ پوائنٹ کی نشاندہی کی ہے جہاں سے بحریہ ٹاو ¿ن اور بلدیہ وسطی کا عملہ ملکر کچرے کو لینڈفل سائیڈ منتقل کر کے ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے میں کامیاب ہو جائینگے ۔اس موقع پر بحریہ ٹاو ¿ن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار نے کہا کہ پہلے بھی کراچی کو اون کیا تھا اور کچرا اٹھایا تھا اب بھی کراچی کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کریئنگے کمانڈر ذوالفقار نے کہا کہ ملک ریاض حسین جو وعدہ کرتے ہیں پورا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بلدیہ عظمی کراچی اور بحریہ ٹاو ¿ن کے درمیان گزشتہ ماہ کراچی کو صاف کرنے کا معاہدہ طے پا گیا تھا جسکے تحت آج ضلع وسطی سے اس مہم کا آغاز کیا جارہا ہے اس مہم میں بحریہ ٹاو ¿ن کی جانب سے سو کے قریب ڈمپر لوڈرز،ہیوی مشینری ،ٹرالیاں اور عملہ اس مہم میں حصہ لے رہا ہے امید کی جاسکتی ہے کہ اس 4 روزہ صفائی مہم کے دوران ضلع وسطی صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوامی امنگوں پر پورا اترے گا ۔ 




3rd Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release