14th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) اب کراچی کا موضوع بحث کچرا نہیں بنے گا آئندہ چند دنوں میں کراچی کو اسکی اصل حالت میں لانے اور دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنان میدان عمل میں ہیں گزشتہ نو سالوں سے کراچی کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے بحریہ ٹاؤن کے شکرگزار ہے جس نے کراچی کو صاف کرنے میں بلدیہ عظمی کے ساتھ تعاون کیا ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، حق پرست ارکان اسمبلی عبدالوسیم ،شیخ صلاح الدین ،جمال احمد،وائس چیئرمین سید شاکر علی،کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے جاری صفائی مہم کے دوسرے مرحلے کے دوسرے روز نیو کراچی سیکٹر11-F میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریاحان ہاشمی نے صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی پر مامور افسران و عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اپنا کام ذمہ داری سے انجام دیئے جائے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تحت افسران و عملے کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جسکے تحت کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر اعزاز سے بھی نوازا جائیگا اس موقع انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عوام صفائی مہم میں اپنا کردار ادا کریں کچرے سے صاف کی جانے والی جگہوں پر کچرا ڈالنے سے پرہیز کریں اور خالی جگہوں ،پارکس اور سڑکوں پر کچرا پھیکنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے عناصر کو قانونی گرفت میں لایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اور بحریہ تاؤن کے اشتراک سے صفائی مہم کے دوران نیوکراچی و نارتھ کراچی کی 5 یوسیز سے دو روز میں سیکڑوں ڈمپر لوڈرز کی مدد سے تقریبا 13000 ٹن کچرا علاقائی کچرا کنڈیوں سے نکال کر لینڈ فل سائیڈ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کی صفائی کے لئے آٹو میٹک مشینری استعمال میں لائی جارہی ہے صفائی مہم میں صرف صفائی کا عمل ہی نہیں کیا جارہا بلکہ صفائی اور کچرے کی منتقلی کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کی صفائی، مرکزی شاہراؤں سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کو بھی ممکن بنایا جارہا ہے جس سے شہریوں کو بے ہنگم ٹریفک سے نجات ملے گی اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہوگا جبکہ پلے گراؤنڈز ، پارکس اور گرین بیلٹس کی بھی تزئین و آرائش کی جارہی ہے
14th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release