15th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان پاشمی کی نگرانی میں صفائی ستھرائی ،شہر سے باہر کچرے کی منتقلی،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش،جراثیم کش ادویات کا اسپرے ،تجاوزات کے خلاف کاروائی،سڑکوں کی پیوند کاری اور بوسیدہ سیورئج لائنوں کی مرمت کا تسلسل جاری ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی میں عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کی نگرانی بنفس نفیس کررہے ہیں وہ علی الالصبح اپنے ضلع کا دورہ کرتے ہیں اور جہاں جہاں کام میں کوتاہی نظر آتی ہے افسران و عملے کی باز پرس کے ساتھ ساتھ انکو ہدایات بھی دیتے ہوئے نظر آتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کا عملہ شب وروز ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کام کرتا نظر آتا ہے ضلع وسطی میں بلدیہ عظمی اور بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے چلنے والی صفائی مہم کے دوران دوسرے مرحلے میں ضلع وسطی لیاقت آباد اور ناظم آباد زون میں کچرے کے ڈھیروں کا صفایا ، لیکیج سیوریج لائنوں کی مرمت ، سڑکوں کی پیوند کاری کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا تسلسل جاری ہے جس کے اثرات نظر آرہے ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی کے انقلابی اقدامات ضلع وسطی کو ماضی کی طرح صاف و شفاف اور تجاوزات سے پاک ضلع بن جائیگا ضرورت اس امر کی ہے عوام بھی صاف و شفاف ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اپنا کوڑا کرکٹ مختص کردہ کچرا کندیوں میں ڈالیں اور ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو جگہ جگہ اور برساتی نالوں میں اپنے گھروں کا فیکٹریوں کا کچرا ڈالتے ہیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
15th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release