16th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) ڈی ایم سی سینٹرل میں عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی خدمات مہیاکرنے اورمحکمہ جاتی اخراجات پورے کرنے کے لئے ریوینیوافسران کو ریکوری کے اہداف مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی، مالی وسائل کو بڑھانے اور بلدیاتی خدمات کے تسلسل میں بہاؤ برقراررکھنے کے لئے ڈی ایم سی سینٹرل میں ریوینیو کی نامناسب صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے واضح منصوبہ بندی اور اہداف مقرر کرنے کے لئے خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے نیوکراچی زونل آفس میں بلدیاتی ٹیکسوں کی وصولی کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چئیرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے کی جس میں رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاریکٹر ٹیکسیشن شمعونہ صدف، چیئرمین یوسی ۱۲؍ حنیف سورتی اور بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے ریکوری افسران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے بلدیاتی ٹیکس کی ریکوری کی موجودہ نامناسب صورتحال کے پیش نظر ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو واضح اہداف مقرر کرنے اور نتیجہ خیز لائحہ عمل کے ذریعے ریکوری کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے کہا کہ کسی بھی محکمے کے اخراجات پورے کرنے کے لئے آمدنی کا اخراجات سے زیادہ ہونا ضروری ہے ۔اور اس کی ذمہ داری ریکوری ڈپارٹمنٹ پر ہے ۔ڈاریکٹر ٹیکسیشن شمعونہ صدف نے اس موقع کہا کہ بلدیہ وسطی کا ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ تندہی سے کام کررہا ہے اور گزشتہ تین ماہ میں تقریبا ۱۲؍لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ اسے بڑھاکر پندرہ لاکھ سہہ ماہی کیا جاسکتاہے لیکن صنعتی ایریا سے ٹیکس کی ادائیگی میں خاطر خواہ تعاون نہ ہونے کے باعث ریکوری بہترنہیں ہوپارہی۔ واضح رہے کہ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اپنے ضلع کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں، مذکورہ اجلاس بھی اسی سلسلے کہ اہم کڑی ہے جس میں انہوں نے ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے سے بلدیاتی ٹیکس کی ریکوری میں رکاوٹ یا عدم ادائیگی کی رپورٹ بلاتاخیر چیئرمین کے دفتر میں دی جائے تاکہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ضابطہ کے مطابق کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی آمدنی بڑھے گی تو بلدیاتی خدمت میں بہتری آئے گی اور ضلع وسطی شہر کا بہترین ضلع بننے کے قابل بن سکے گا۔ اس موقع پر ریکوری افسران اور کارکنان نے اپنی جانب سے ریونیو کی وصولی کو بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کراچی ( ) ضلع وسطی میں صحت مند سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے پارکس و پلے گراؤنڈ کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم کے ہمراہ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یوسی چیئرمین اففان ،وائس چیئرمین اویس عالم ،بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی اسلم بیگ او ردیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے صفائی مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت بلدیہ وسطی اور بحریہ ٹاؤن کے مشترکہ آپریشن میں ضلع وسطی سے لاکھوں ٹن کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل یا گیا جبکہ ضلع وسطی میں کئی پلے گراؤنڈ اور پارکس کی جگہوں پر بھی کچرے کے انبار لگے ہوئے تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ترجیحی بنیادوں پر پارکس و پلے گراؤنڈ کو کچرے سے پاک کیا تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع حاصل ہو ،جسکا واضح ثبوت نیو کراچی سیکٹر 5-D یونین کمیٹی 9 کا رابیعہ صدیقیہ پارک ہے جہاں کھیل کا میدان کچرا کنڈی بن گیا تھا چیئرمین ضلع وسطی نے ترجیحی بنیادوں پر گراؤنڈ سے کچرے کو صاف کرا کے محکمہ باغات کو تزئین آرائش کے کام کی ہدایت کی اور اس گراؤنڈ پر بحریہ ٹاؤن اور ضلع وسطی کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ بھی کھیلا گیا جسے ہزاروں افراد نے دیکھا بلدیہ وسطی اپنے شہریوں اورخاص کر نوجوانوں کو صحت مند آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونق بحال ہورہی ہے ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پارکس اور پلے گراؤنڈ کی دوبارہ رونق بحال کرنے پر چیئرمین اور بحریہ ٹاؤن کے عملے کا شکریہ اداکیا ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ سے ڈی ایم سی سینٹرل کی گاڑیاں گلیوں سے کوڑاکرکٹ اُٹھا کر کھلے علاقوں میں قائم کچرا کونڈیوں میں منتقل کرتے ہیں جہاں سے بحریہ ٹاؤن کے ہیوی ڈمپرز کچرے کو شہر سے باہر مقررہ مقام پر ڈسپوز کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تقریبا ایک سو گاڑیاں کچرے کو منتقل کرنے کے کام میں شریک ہیں۔اُمید کی جارہی ہے کہ جلد ہی بلدیہ وسطی صاف اور شفاف ضلع کی صورت اختیار کرلے گا اور اس کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونقیں پھر سے بھر پور انداز میں بحال ہوجائیں گی۔
16th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release