17th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) ضلع وسطی کوبد صورتی اور بد عنوانی سے بچانے کے لئے تجاوزات کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے اس سلسلے میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی کی نگرانی میں محکمہ انسداد تجاوزات کے ہمراہ غیر قانونی طور قائم کی جانے والی تجاوزات کو منہدم کرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی لیاقت آباد نمبر ۱۰ میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی وائس چیئرمین سید شاکر علی کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مین روڈ پر قائم ایسے پلاٹ پر قائم مکان اور دوکانوں کو مسمار کیا گیا جو سرکاری زمین پر ناجائز طور پر قائم تھا جبکہ مزکورہ تجاوزات کی وجہ سے عوام کو جہاں آمدورفت میں پریشانی کا سامنا تھا وہیں ریاض گرلز کالج لیاقت آبادکے عقب میں رہنے والوں کو گلی بندہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا تھاعلاقہ مکینوں نے اس کاروائی پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو خراج تحسین بھی پیش کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ارشد وارث ،سینی ٹیشن کمیٹی کے چیئرمین ارشد علی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ کامران کا کوری ،ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ و دیگر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے تاجروں ،علاقہ مکینوں اور پتھارے داروں سے کہا کہ وہ خود بھی غیر قانونی تجاوزات کو روکنے میں بلدیہ وسطی کا ساتھ دیں انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ وہ روزآنہ کی بنیاد پر پورے ضلع کی نگرانی کریں اور کسی بھی تجاوزات کو پنپنے سے پہلے ہی روک دیا جائے انہوں یہ بھی کہا کہ اب ایسے تمام افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا جو عوام اور حکومت کے لئے ذہنی پریشانی کا سبب بنتے ہیں اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تجاوزات ختم کرکے عوام کو ذہنی کوفت سے نجات دلائی ۔ تاہم عوام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے عام شہری قبضہ مافیا سے ڈرتا ہے لیکن بہرحال ریحان ہاشمی اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی کو قبول نہیں کریں گے۔
کراچی ( ) گزشتہ نو ) 9 ) سالوں سے مسلسل نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے کراچی آج تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے ان خیالات کااظہار رکن رابطہ کیمٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ورکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے جاری نیو کراچی زون میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالوسیم نے کہا کہ دنیا کے صاف ترین شہروں کی صف میں شمار ہونے والا شہر اب دنیا کے گندے شہروں کی صف میں کھڑا ہے عبدالوسیم نے کہا کہ کراچی کو دوبارہ اسی مقام پر لانے کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کے شکرگزار ہے جنہوں نے بلدیہ عظمی کے ساتھ تعاون کیا اور کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے میں بلدیہ عظمی کی مدد کی اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پارکس و پلے گراؤنڈز کو صحت مند سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے ناکہ کچرا ڈالنے کے انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں اور پارکوں کو کچرا کنڈی نہ بنائیں بلکہ اپنے بچوں کی صحت کے خاطر چند قدم آگے بڑھ کر بلدیہ وسطی کی مختص کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے صفائی مہم کے دوسرے مرحلے میں نیو کراچی زون میں جاری صفائی مہم کی نگرانی اور بلدیاتی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے خود چیئرمین ریحان ہاشمی نے ممبر قومی اسمبلی اور رکنِ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عبدالوسیم کے ہمراہ نیوکراچی یوسی ۱۵؍ یوسی ۱۰؍ یوسی ۹249 اور یوسی ۴؍ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کی جاری کام پراطمینان کا اظہارکیا اور عملے کو مزید تندہی سے کام سرانجام دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پارکس اور پلے گراؤنڈ کی دوبارہ رونق بحال کرنے پر چئیرمین اور بحریہ ٹاؤن کے عملے کا شکریہ اداکیا۔قبل ازیں بحرییہ ٹاؤن کے تعاون سے کچرا اُٹھانے کے پہلے مرحلے کے دوران ۳؍اکتوبر ۲۰۱۷ء سے۸؍اکتوبر ۲۰۱۷ء کے دوران ناظم آباد اور لیاقت آباد زون سے تقریبا ساٹھ ہزار ٹن .کچرا اُٹھایا گیا۔ جس کے سبب ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کی صورتِ حال بہت بہتر ہو گئی ہے۔ ڈی ایم سی سینٹرل کی گاڑیاں گلیوں سے کوڑاکرکٹ اُٹھا کر کھلے علاقوں میں قائم کچرا کونڈیوں میں منتقل کرتے ہیں جہاں سے بحریہ ٹاؤن کے ہیوی ڈمپرز کچرے کو شہر سے باہر مقررہ مقام پر ڈسپوز کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تقریبا ایک سو گاڑیاں کچرے کو منتقل کرنے کے کام میں شریک ہیں۔اُمید کی جارہی ہے کہ جلد ہی بلدیہ وسطی صاف اور شفاف ضلع کی صورت اختیار کرلے گا اور اس کے پارکس اور پلے گراؤنڈز کی رونقیں پھر سے بھر پور انداز میں بحال ہوجائیں گیں۔
17th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release