18th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی بلدیہ وسطی کی زیر نگرانی گلبرگ زون کے 34 اسکولزبلدیاتی پرائمری و سیکنڈری اسکولز میں تعلیمی معیار اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کرنا ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی کی راہ میں گامزن ہونے کیلئے یہ ضروری ہے کہ علمی میدان میں انقلابی اقدامات کئے جائیں علمی آگاہی کے بغیر معاشرے میں نہ ہو تو شعوری بیداری ہوتی ہیں اور نہ ہی بحیثیت ترقی یافتہ قوم کے زمرے میں شمار ہوتا ہے اساتذہ کرام ہی معمار ان قوم کو تراش خراش کر معاشرے میں مقام خود پس پردہ رہ کر دلواتے ہیں آپ گلبرگ زون میں معیار تعلیم کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تجاویز نہ صرف دیں بلکہ عملی اقدامات بھی کریں اپنے زون کے ان بلدیاتی اسکولز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو بورڈ سے پوزیشن دلوانے کیلئے ابھی سے عملی اقدامات کریں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ حصول تعلیم کی راہ میں اور تدریسی عمل کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی مشکلات پیش آئے تو ہمیں آپ تمام تحریر اً ارسال کریں معمار انِ قوم کے مستقبل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز حق بلند کرونگا ۔تعلیمی اداروں میں تعلیمی ماحول کو اُ جاگر کرنے کیلئے آپ کی ذمہ داری ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی کی دعوت پر آیا ہوں ہم ہر زون میں تعلیم موحول کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور اساتذہ بھی اس مشن میں بھر پور ساتھ دیں ۔



کراچی ( ) ضلع وسطی کوبد صورتی اور بد عنوانی سے بچانے کے لئے تجاوزات کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے اس سلسلے میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی کی نگرانی میں محکمہ انسداد تجاوزات کے ہمراہ غیر قانونی طور پرقائم کی جانے والی تعمیرات،دوکانیں ،پتھارے اور تجاوزات کو منہدم کرنے کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع میں قائم تمام تجاوزات کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے اس سلسلے میں بلدیہ وسطی لیاقت آباد نمبر ۱۰ میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی وائس چیئرمین سید شاکر علی کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مین روڈ پر قائم ایسے پلاٹ پر قائم غیر قانونی پتھاروں اوردوکانوں کو مسمار کیا گیا جس کی وجہ سے گلشن اقبال سے لیاقت آباد ڈاکخانہ جانے والے افراد کو لیاقت آباد نمبر ۱۰ چوراہے پر گھنٹوں ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ مذکورہ تجاوزات کی وجہ سے عوام کو جہاں آمدورفت میں پریشانی کا سامنا تھا وہیں ریاض گرلز کالج لیاقت آبادکی طالبات کو بھی پریشانی کا شکارتھیں مذکورہ پتھاروں اور دوکانوں کو مسمار کرنے سے جہاں ٹریفک جام جیسے مسئلے سے نجات ملی وہیں پیدل سفر کرنے والوں کو بھی آسانیاں مئیسر آئیگی علاقہ مکینوں نے اس کاروائی پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کاشکریہ اداکیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد، ارشد وارث ،سینی ٹیشن کمیٹی کے چیئرمین ارشد علی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ کامران کا کوری ،ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ و دیگر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے تاجروں ،علاقہ مکینوں اور پتھارے داروں سے کہا کہ وہ خود بھی غیر قانونی تجاوزات کو روکنے میں بلدیہ وسطی کا ساتھ دیں انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ وہ روزآنہ کی بنیاد پر پورے ضلع کی نگرانی کریں اور کسی بھی تجاوزات کو پنپنے سے پہلے ہی روک دیا جائے انہوں یہ بھی کہا کہ اب ایسے تمام افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا جو عوام اور حکومت کے لئے ذہنی پریشانی کا سبب بنتے ہیں اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تجاوزات ختم کرکے عوام کو ذہنی کوفت سے نجات دلائی ۔ تاہم عوام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے عام شہری قبضہ مافیا سے ڈرتا ہے لیکن بہرحال ریحان ہاشمی اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی کو قبول نہیں کریں گے۔







18th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release